Home » Pakistani Headlines » انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے 2کارکنوں کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

courrt

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت دگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے 2ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزمان پرحساس ادارے اور پولیس افسران سمیت درجنوں افراد کے قتل کا الزام ہے ۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سعید بھرم کیساتھی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے تربیت یافتہ ہیں جبکہ سندھ اسمبلی ، سندھ سیکرٹریٹ میں دھماکا اور گارڈن ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث ہیں ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …