Home » Interesting News » انوکھی ترین واردات، شارجہ میں بینک کو یرغمال بنالیا گیا، تاوان کا مطالبہ، غیر ملکی اور عرب صارفین کی نیندیں اڑگئیں

انوکھی ترین واردات، شارجہ میں بینک کو یرغمال بنالیا گیا، تاوان کا مطالبہ، غیر ملکی اور عرب صارفین کی نیندیں اڑگئیں

news-1448552087-5257_large

شارجہ:  ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ ساتھ سائبر کرائمز میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہیکرز ویب سائٹس ہیک کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان سے تاوان طلب کرتے ہیں۔ ایسا ہی گزشتہ دنوں شارجہ کے ایک بینک کے ساتھ ہوا۔ ہیکرز نے اس بینک کے کمپیوٹرز ہیک کرکے اس کا تمام تر ڈیٹا نکال لیا ہے اور اب بینک انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ انہیں 30لاکھ ڈالر (تقریباً30کروڑ روپے) بطور تاوان ادا کرے ، ورنہ وہ اس کا انتہائی حساس ڈیٹا سوشل میڈیا پر شیئرکر دیں گے۔

ہیکرز نے اسی پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ہر چند گھنٹے بعد بینک کے ڈیٹا کا کچھ حصہ ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شیئر بھی کرتے رہے۔ اس ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ہیکرز نے اپنا نام”مونیکر ہیکر بوبا“ (Moniker hacker Buba) ظاہر کیا اور پروفائل کے طور پر بینک کے ڈیٹا سے نکال گئی بینک ہی کے ایک ملازم کی تصویر لگا دی۔ بینک نے ٹوئٹر سے درخواست کی کہ ہیکرز کا اکاﺅنٹ بلاک کر دیا جائے، جس پر ٹوئٹر نے وہ اکاﺅنٹ بند کر دیا مگر ہیکرز نے ایک اور اکاﺅنٹ بنا کر ڈیٹا لیک کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد ہیکرز نے اس بینک کے کسٹمرز کو میسیج اور ای میلز کرنی شروع کر دیں ۔ بینک نے اس سائبر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہیکرز سے رابطے میں ہیں اور معاملے کو نمٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …