Home » Interesting News » ان خواتین کا آپس میں کیا رشتہ ؟جان کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا

ان خواتین کا آپس میں کیا رشتہ ؟جان کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا

news-1429199689-5799_large

لندن (نیوز ڈیسک) زرا ان لڑکیوں کو تو دیکھئے، کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ سو فیصد ایک جیسی نظر آنے والی یہ لڑکیاں جڑواں بہنیں نہیں ہیں؟ لیکن دلچسپ حقیقت یہی ہے کہ یہ ’’جڑواں اجنبی‘‘ ہیں یعنی ان میں کوئی رشتہ نہیں لیکن پھر بھی ہو بہو ایک جیسی ہیں۔ نائم گینی اور ان کے دو دوستوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ہمشکل ڈھونڈنے کا پراجیکٹ شروع کیا تھا۔ نائم کہتی ہیں کہ محض دو ہفتے میں ہی انہیں 29 سالہ کیرن مل گئیں جو حیرت انگیز حد تک ان سے مماثلت رکھتی ہیں اور ان کے گھر سے محض ایک گھنٹے کی مسافت پر رہتی ہیں۔

نائم کہتی ہیں کہ جب وہ دونوں پہلی دفعہ ملیں تو بار بار کہتی رہیں ’’اوہ خدا! یہ کیسے ممکن ہے‘‘۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سارا وقت کیرن کے چہرے کی طرف دیکھتی رہیں اور انہیں بار بار لگتا تھا کہ وہ شیشے میں اپنا عکس دیکھ رہی ہیں۔ ان لڑکیوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شائد یہ بات سچ ہی ہے کہ دنیا میں ہر شخص کے سات ہمشکل پائے جاتے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …