Home » Interesting News » ان دونوں بچیوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جان کر پوری دنیا حیران رہ گئی

ان دونوں بچیوں کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ جان کر پوری دنیا حیران رہ گئی

لندن(نیوز ڈیسک) ان سے ملئے، یہ ایزا بیلا اور گیبریلا ہیں، جن میں سے ایک سیاہ فام اور دوسری سفید فام ہے۔ یہاں تک تو کی کوئی حیرت کی بات نہیں، لیکن اس بات سے آپ کو ضرور حیرت ہو گی کہ یہ دونوں جڑواں بہنیں ہیں۔ سات ماہ کی ان جڑواں بہنوں کی سوشل میڈیا پر مقبولیت بڑی بڑی سلیبرٹی اداکاراﺅں سے کم نہیں ہے، اور ان کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ان کی رنگت کا فرق ہی ہے۔

اگرچہ یہ حقیقی جڑواں بہنیں ہیں لیکن پھر بھی ان میں سے ایک سیاہ فام اور دوسری سفید فام ہے۔ ایزا بیلا اور گیبرییلا کی ماں کلیمنٹین شپلی سفید فام ہیں جبکہ ان بچیوں کے والد سیاہ فام ہیں۔ اگرچہ مختلف جلدی رنگت کے حامل والدین کے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچے عموماً کسی ایک ہی رنگت کے حامل ہوتے ہیں لیکن ان بچیوں کے معاملے میں یہ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے کہ جڑواں ہونے کے باوجود ان میں سے ایک سیاہ فام ہے تو دوسری سفید فام۔

ان بچیوں کی رنگت ضرور ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے البتہ باقی ہر معاملے میں یہ کسی بھی عام جڑواں بچوں کی طرح ہیں۔ ان کی والدہ کلیمنٹین کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد پیار کرتی ہیں اور اکٹھی ہوں تو بہت خوش رہتی ہیں۔ اگر انہیں تھوڑے سے وقت کے لئے بھی ایک دوسرے سے علیحدہ کردیا جائے تو دونوں پریشان ہوجاتی ہیں۔

کلیمنٹین انسٹاگرام پر اپنی بیٹیوں کی تصاویر وقتاً فوقتاً پوسٹ کرتی رہتی ہیں جہاں ان کے ہزاروں فالوورز ہیں۔ انہوں نے حال ہی میںا پنی بیٹیوں کو ڈے کیئر سنٹر میں چھوڑا تو اس موقع پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے 5ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا گیا ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …