Home » Interesting News » اوبر نے اڑنے والی گاڑیاں لانے کا اعلان کردیا

اوبر نے اڑنے والی گاڑیاں لانے کا اعلان کردیا

obar

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے اوبر کی ٹیکسی سروس کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن اب یہ کمپنی اڑنے والی گاڑیاں متعارف کروانے جا رہی ہے۔خودکار گاڑیوں کے علاوہ اب یہ کمپنی ایسے خودکار ڈرون ٹیکسی کے طور پر متعارف کروانا چاہ رہی ہے جو لوگوں کو ان کے گھر سے اٹھاکر فضا میں تیرتے ہوئے لے کر جائیں گے۔اوبر کے ہیڈ آف پراڈکٹس جیف ہولڈن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اگلی دہائی تک کئی شہروں میں مہیا کی جاسکتی ہے۔

یہ گاڑیاں ایسی موٹروں سے لیس ہوں گی جس کے باعث انہیں افقی طور پر بلند ہونے اور نیچے آنے میں مدد ملے گی، اس ٹیکنالوجی کو VTOLکا نام دیا گیا ہے ۔جیف ہولڈن نے ایک کانفرنس میں بتایا کہ کمپنی ایسی گاڑیوں پر تحقیق کررہی ہے اور کسی دن لوگوں کو یہ خوشخبری ملے گی کہ اب وہ اڑنے والی گاڑی میں بیٹھ کر اپنے کام کرنے جائیں گے۔اس کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی چھتوں پر لینڈ کرنے اور ٹیک آف سے ٹریفک کے رش سے نجات ملنے کے ساتھ قیمتی وقت کو بچایا جاسکے گا۔

obar

کچر عرصہ قبل اوبر نے امریکی شہر پٹسبرگ میں خودکار گاڑیوں کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھاجس میں یہ گاڑیاں بغیر کسی ڈرائیور کے مسافروں کو ان کے منزل مقصود پر پہنچا رہی تھیں۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …