Home » Pakistani Headlines » ”اپنی سیٹ کی بلیٹس باندھ لیں ،آج شام یہ دھماکہ خیزکام کروں گا “عمران خان نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

”اپنی سیٹ کی بلیٹس باندھ لیں ،آج شام یہ دھماکہ خیزکام کروں گا “عمران خان نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے آج شام دھماکہ خیز پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی سیٹ بلیٹس باندھ لیں کیونکہ آج شام میں پریس کانفرنس کر کے دھماکہ خیز انکشافات کرنے لگا ہوں ۔

ان کا کہنا ہے کہ جس پارلیمنٹ کو قومی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے جب وہ ایک ایسے شخص کو پارٹی کا سربراہ بنانے کے لیے قانون پاس کرتی ہے جو منی لانڈرنگ ،ٹیکس چھپانے ،اثاثے ظاہر نہ کرنے اور جھوٹ بولنے پر نا اہل ہوا ہو تو پھر ایسے قانون پر ”لعنت “ہے ۔

عمران خان اس لحاظ سے ”لعنت“بہت ہی ہلکا لفظ ہے ،میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں پبلک پول کرایا جائے تو سب ہی اس کی مذمت کریں گے ۔

 

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …