Home » Interesting News » اپنی موت کے 2 سال بعد کنوارہ نوجوان باپ بن گیا

اپنی موت کے 2 سال بعد کنوارہ نوجوان باپ بن گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص اپنی موت کے 2سال بعد کنوارہ باپ بن گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ پراتھامیش پٹیل نامی نوجوان بھارتی شہر پونے کا رہائشی تھا۔ دوسال قبل کینسر کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔ مرنے سے قبل وہ تعلیم کے سلسلے میں جرمنی میں مقیم تھا جہاں اس نے اپنے سپرمز نکلوا کر محفوظ کروا دیئے تھے۔ اس کی موت کے بعد اس کی والدہ راجیشری پٹیل نے وہ سپرمز حاصل کرکے بھارت میں ایک زچہ کی متبادل خاتون(سروگیٹ )کا انتظام کیا۔
رپورٹ کے مطابق پونے کے سہائیدری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کے سپرمز اور اس سروگیٹ کے بیضوں کو ملا کر ایمبریو بنایا اور سروگیٹ کے رحم میں رکھ دیا۔ گزشتہ دنوں اس خاتون نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔ راجیشری پٹیل کا پوتے اور پوتی کی پیدائش پر کہنا تھا کہ ’’یہ لمحہ میرے لیے انتہائی جذباتی ہے۔ میں بہت خوش بھی ہوں اور افسردہ بھی۔ میرا بیٹا مجھ سے بہت دور چلا گیا ہے کہ اس کے بچے آج میری گود میں ہیں۔‘‘

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …