Home » Interesting News » اپنی ہمسائی کی موت کے بعد خاتون نے اُس کی بیٹی سے فریج خرید لیا لیکن جب اسے کھولا تو اندر سے ایسی چیز برآمد کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

اپنی ہمسائی کی موت کے بعد خاتون نے اُس کی بیٹی سے فریج خرید لیا لیکن جب اسے کھولا تو اندر سے ایسی چیز برآمد کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی ہمسائی سے استعمال شدہ فریزر خریدااور جب گھر آ کر اسے کھولا تو اس میں ایک ایسی چیز نظرآ گئی کہ بیچاری کی چیخیں نکل گئیں اور بات پولیس تک جا پہنچی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے شہر گولڈزگورو کی رہائشی جینی نامی اس خاتون نے 30ڈالر(تقریباً3100روپے)میں یہ فریزر اپنی ہمسائی کی بیٹی سے ایک ہفتہ قبل خریدا تھا۔ انہوں نے فریزر کو ٹیپ لگا کر سیل کر رکھا تھا اور جینی سے کہا تھا کہ” اسے گھر لیجا کر تب تک مت کھولنا جب تک چرچ والے آ کر اس میں موجود اشیاءنہ لے جائیں۔“ لیکن تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر جینی نے سیل توڑی اور فریزر کھول دیا اور یہ دیکھ کر کانپ اٹھی کہ اس میں ہمسائی کی والدہ کی لاش کی باقیات موجود تھیں۔

نیوز چینل اے بی سی 11سے گفتگو کرتے ہوئے جینی کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے فریزر کھولا تو مجھے سب سے پہلے ایک پاﺅں نظر آیا۔ میں نے فریزر کا ڈھکن بند کر دیا اور سوچنے لگی کہ میں نے یہ کیا دیکھا ہے۔ مجھے لگا کہ شاید یہ کوئی نقلی پاﺅں ہے۔ میں نے دوبارہ ڈھکن اٹھایا تو میں نے پاﺅں کو پہچان لیا۔ اس پر میں نے پولیس بلا لی، پولیس اگرچہ تاحال تصدیق نہیں کر سکی کہ یہ باقیات کس کی ہیں تاہم میں جانتی ہوں کہ یہ میری ہمسائی کی ماں کی ہیں، جسے میں نے گزشتہ موسم خزاں سے نہیں دیکھا۔ میرا اندازہ ہے کہ اسے 8، 9ماہ قبل اس فریزر میں ڈالا گیا ہو گا۔“ پولیس کا کہنا ہے کہ ”فریزر سے جس خاتون کی باقیات ملی ہیں اس کی موت طبعی ہوئی تھی لیکن ہم خاتون کی موت کو خفیہ رکھنے کے معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔“

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …