Home » Technology & Gadgets » اپنے لیپ ٹاپ پر اس طرح سکے رکھنے سے کیا تبدیلی آتی ہے؟ وہ بات جو آپ کے کمپیوٹر کا بہت بڑا مسئلہ چند لمحوں میں حل کردے گی

اپنے لیپ ٹاپ پر اس طرح سکے رکھنے سے کیا تبدیلی آتی ہے؟ وہ بات جو آپ کے کمپیوٹر کا بہت بڑا مسئلہ چند لمحوں میں حل کردے گی

laptop

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو اپنے لیپ ٹاپ پر لمبے عرصے کے لئے کام کرنا پڑے تو یہ گرم ہوجاتا ہے اور اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے بریک دینی پڑ جاتی ہے لیکن ایک جاپانی نے تانبے کے سکوں کے ذریعے کمپیوٹر کو ٹھنڈا رکھنے کا ایسا شاندارطریقہ بتایا ہے کہ آپ کو بھی یہ بہت پسند آئے گا۔

ایکی نورا سوزوکی نامی لیپ ٹاپ صارف نے ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں تانبے کے سکے لیپ ٹاپ پر رکھے دکھائے گئے ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ اس طریقے سے اس کی ”میک بک پرو “گرم نہیں ہوئی اور وہ بآسانی کام کرتا رہا۔سوزوکی کا کہنا ہے کہ اس نے دس دس تانبے کے سکوں کے ڈھیر بنائے اور لیپ ٹاپ کے اوپر رکھ دئیے۔اس کاکہنا ہے کہ اس طرح بغیر کسی ڈیوائس کے اس نے لیپ ٹاپکو گرم ہونے سے بچاکر کافی دیر تک کام کیا۔اسکا کہنا ہے کہ صرف تانبے کے سکے استعمال کئے جائیں کہ یہ حرارت کو اچھی طرح سے جذب کرتے ہیں اور کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو گرم نہیں ہونے دیتے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …