Home » Interesting News » اگر آپ کے ہاتھ میں دولت اور شہرت کی لکیر نہیں تو آپ اس جاپانی طریقے سے بآسانی یہ بنواسکتے ہیں

اگر آپ کے ہاتھ میں دولت اور شہرت کی لکیر نہیں تو آپ اس جاپانی طریقے سے بآسانی یہ بنواسکتے ہیں

laker

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آدمی کی قسمت اس کی ہاتھوں کی لکیروں میں پوشیدہ ہوتی ہے اور جس شخص کے ہاتھ میں دولت ، شہرت وغیرہ کی جیسی لکیریں ہوں گی انہیں اسی قدر یہ چیزیں مہیا ہوں گی۔ مگر اب جاپانیوں نے قسمت کو دھوکہ دینے کا ایک ایسا طریقہ وضع کر ڈالا ہے کہ ہاتھ کی لکیروں میں قسمت ڈھونڈنے والے اس پر عمل کرکے اپنی قسمت اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتے ہیں۔ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں لوگ ہتھیلیوں کی سرجری کروا کے اپنی مرضی کی لکیریں بنوانے لگے ہیں تاکہ قسمت بھی ان کی مرضی کی ہو سکے۔ چنانچہ جاپانیوں کے لیے ہتھیلی میں دولت کی لکیر مدھم ہونے اور شادی کی لکیر نہ ہونے کا مسئلہ باقی نہیں رہا۔ وہ کاسمیٹک سرجن کی خدمات سے اپنی دولت کی لکیر گہری اور نمایاں کروا رہے ہیں اور جن کے ہاتھ میں شادی کی لکیر نہیں وہ نئے سرے سے یہ لکیر بنوا رہے ہیں۔

جاپان کے شونان بیوٹی کلینک کے پلاسٹک سرجن تاکاکی میتسواوکا کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ لیزر کے ذریعے اپنے ہاتھ میں کوئی لکیر بنواتے ہیں تو وہ جلد بھر جاتی ہے اور اس کا نشان زیادہ واضح نہیں رہتا لیکن پلاسٹک سرجری کے ذریعے ہتھیلی میں بنوائی گئی لکیریں تمام عمر نمایاں رہتی ہیں۔اس طریقے سے لکیریں بنانے کے لیے ہم جراحی میں استعمال ہونے والا برقی چاقو استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ ہاتھ کی اصلی لکیریں بالکل سیدھی نہیں ہوتیں لہٰذا اس چاقو سے بھی آڑی ترچھی، بالکل اصلی جیسی لکیریں کندہ ہوتی ہیں۔“ واضح رہے کہ جاپان میں شہریوں کی اکثریت ہاتھ کی لکیروں اور قسمت کے باہم تعلق پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے لکیریں تبدیل کروانے کا رواج وہاں تیزی سے پنپ رہا ہے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …