Home » Interesting News » اگر آپ یاہو کا ای میل استعمال نہیں بھی کرتے تب بھی ڈیلیٹ کردیں ورنہ۔۔۔ ماہرین نے تمام دنیا کو خبردارکردیا، بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

اگر آپ یاہو کا ای میل استعمال نہیں بھی کرتے تب بھی ڈیلیٹ کردیں ورنہ۔۔۔ ماہرین نے تمام دنیا کو خبردارکردیا، بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

yahoo

لندن(نیوز ڈیسک)یاہو کے 500ملین اکاﺅنٹس ہیک ہونے سے متاثرہ افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں جن کو یاد بھی نہ ہو کہ ان کا کوئی ای میل اکاﺅنٹ بھی تھا جبکہ ایسے بھی لوگ ہو سکتے ہیں جنہوں نے کبھی یاہو کا اکاﺅنٹ نہ بنایا ہو لیکن اب ان کا اکاﺅنٹ بنایا جاچکا ہو۔سائبر سکیورٹی کے نامور ماہر پیرتھورشیم کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یاہو کو ہیک کرنیوالوں نے یا ہو کی جانب سے فراہم کی جانے والی دیگر خدمات کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہو۔انہوں نے کہا دنیا میں بہت سے لوگ ،شاید لاکھوں لوگ ہوں گے جن کے یاہو اکاﺅنٹس ہوں گے۔ماہرین کے مطابق خدشہ ہے کہ کروڑوں اکاﺅنٹ کئے جانے کے دوران یاہو سپورٹس ،فلکر اورتھمبلر جیسے اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل نہ کی گئی ہو جہاں پر صارفین کے نام،پیدائش کے دن کی تفصیلات ای میلز حتیٰ کہ ٹیلی فون نمبر زبھی محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا وہ لوگ جنہوں نے سالوں سے اپنا یاہو ای میل اکاﺅنٹ استعمال نہیں کیا انہیں بھی چاہئے کہ وہ اپنے اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آ پ کا کوئی اکاﺅنٹ ہے جو آپ استعمال نہیں کرتے تو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں۔

خیال رہے گزشتہ دنوں یاہو نے اعتراف کیا تھا کہ ہیکرز نے انٹرنیٹ کمپنی کے 50کروڑ صارفین کے اکائونٹس کی معلومات چوری کرلیں۔ کمپنی نے صارفین کو پاس ورڈ بدلنے کا مشورہ دیاتھا۔یاہو کمپنی کے مطابق 2014 میں ہونے والے ایک سائبر حملے میں 50 کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات چوری کر لی گئیں۔ تاہم صارفین کے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا بچ گیا۔ہیکرز کی جانب سے 20 کروڑ اکاو¿نٹس کی معلومات بیچنے کی کوشش کے بعد یاہو نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو تجویز دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے 2014 سے اپنے اکاو¿نٹس کے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے تو وہ انہیں تبدیل کر لیں۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …