Home » Interesting News » اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو رات کو اس ٹائم پر موبائل فون بند کردیا کریں، سائنسدانوں نے اہم ترین مشورہ دے دیا

اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو رات کو اس ٹائم پر موبائل فون بند کردیا کریں، سائنسدانوں نے اہم ترین مشورہ دے دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کی نسل موبائل فون کی اس قدر عادی ہے کہ رات گئے تک اس میں گھسی رہتی ہے لیکن یہ فون ان کی نیند اور دماغ پر کس طرح اثرانداز ہو رہے ہیں، اس حوالے سے برطانوی سائنسدانوں نے اب ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر رات کو کوئی شخص فون کو ہاتھ بھی نہیں لگائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف گلاسگو کے سائنسدانوں نے 91ہزار افراد پر کی گئی تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ اگر ہم رات 10بجے کے بعد بھی فون کا استعمال کریں تو یہ ہماری نیند پر بے حد منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ رات کے وقت فون کا استعمال دماغ کو غلط سگنلز بھیجتا ہے اور اسے باور کرادیتا ہے کہ اس وقت دن ہے، لہٰذا دماغ دن کی طرح بیدار اور متحرک رہتا ہے جس سے نیند کا معیار متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ جو لوگ ڈپریشن سے نجات اور زندگی میں خوشی چاہتے ہیں وہ رات 10بجے اپنے موبائل فون بند کر دیا کریں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …