Home » Interesting News » ’اگر شادیوں کے بعد خوش رہنا چاہتے ہو تو کبھی بھی اپنی بیویوں کے۔۔۔‘ داعش کی جانب سے اپنے کارکنان کو دیا جانے والا ہدایت نامہ سامنے آگیا، اپنی بیویوں کے ساتھ کس ایک کام کو منع کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

’اگر شادیوں کے بعد خوش رہنا چاہتے ہو تو کبھی بھی اپنی بیویوں کے۔۔۔‘ داعش کی جانب سے اپنے کارکنان کو دیا جانے والا ہدایت نامہ سامنے آگیا، اپنی بیویوں کے ساتھ کس ایک کام کو منع کیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

shadi

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش اپنے شدت پسندوں کے لیے کشت و خون کی ہدایات تو جاری کرتی رہتی تھی لیکن اب اس نے ایک ایسا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس ہدایت نامے میں تنظیم نے اپنے شدت پسندوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے ’گُر‘ بتائے ہیں۔ تنظیم نے اپنے میگزین میں شدت پسند شوہروں کو ہدایت کی ہے کہ ” دیگر مردوں (شدت پسندوں) کے ساتھ اپنی بیویوں کے متعلق شہوانی گفتگو یا ان کا گلہ شکوہ مت کیا کرو، کیونکہ ایسی گفتگو زبان کی بیماری ہوتی ہے جس کا نتیجہ تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔“

میگزین ’رومیاہ‘ کے آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ ”کسی شدت پسند کی خواہ کتنی ہی بیویاں کیوں نہ ہوں، انہیں کبھی بھی اپنی بیویوں کی شکایت دوسرے مردوں کے سامنے نہیں کرنی چاہیے۔جو مرد ایسا کرتا ہے وہ بالواسطہ طور پر دوسرے مردوں کو بتا رہا ہوتا ہے کہ خود اس میں ’مردانگی‘ نہیں ہے۔صرف کوئی احمق مرد ہی دوسروں کے سامنے اپنی بیویوں کی برائی کر سکتا ہے۔شدت پسندوں کو اپنی بیویوں کے متعلق شکایات مذہبی مشیر سے کرنی چاہئیں جو ان کے راز کی حفاظت کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ جو مرد اپنی بیویوں کے متعلق شہوانی گفتگو دوسروں کے ساتھ کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے ازدواجی تعلقات کے راز دوسروں کو بتا رہا ہوتا ہے۔ ان ہدایات پر عمل کرکے شدت پسند اپنی ازدواجی زندگیوں کوخوشگوار بنا سکتے ہیں۔“

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …