Home » Interesting News » اگر لائیٹ چلی جائے اور گھر پر موم بتیاں نہ ہوں تو کیا کریں گے ؟ان آسان گھریلو ٹوٹکوں سے فوراًموم بتی بنالیں

اگر لائیٹ چلی جائے اور گھر پر موم بتیاں نہ ہوں تو کیا کریں گے ؟ان آسان گھریلو ٹوٹکوں سے فوراًموم بتی بنالیں

news-1448388216-5837_large

کراچی(نیوزڈیسک)اگر آپ کے گھرمیں موم بتیاں نہ ہوں تو پریشان ہونے کی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو کچھ ایسے آسان ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ گھر ہی میں موم بتی کا متبادل بناسکیں گے۔
مالٹے
ایک مالٹے کو درمیان سے اس طرح کاٹیں کہ جب آپ اس آدھا کریں تو اس میں سے پھاڑیوں کو نکالتے ہوئے درمیان والا حصہ مالٹے کے ساتھ ہی لگا رہے۔اب اس میں کینولا آئل ڈالیں اورجو لمبی سی بتی مالٹے میں رہ گئی تھی پر آگ لگائیں،یہ بالکل موم بتی کی طرح روشن ہوجائے گا۔
مکھن
یہ روشنی کا سب سے آسان ذریعہ ہے،مکھن کو چوکور یا مربع میں کاٹ کر ایک کاٹن کی بتی بنائیں۔اب مکھن میں ایک تیلی کے ذریعے لمبی جگہ بنائیں اور تیلی کی مدد سے بتی مکھن میں داخل کردیں اور بتی کو تھوڑا سا باہر رہنے دیں۔اب یہ مکھن کی ٹکی موم بتی کا کام دے گی تاہم گرمیوں میں اسے استعمال کرنے سے گریز کریں کہ مکھن زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے پگھل سکتا ہے۔
کین
کین کو مشروب یا محلول سے مکمل طور پر خالی کرلیں اور اسے خشک کرنے کے بعد اس میں کینولا یا سرسوں کا تیل ڈالیں۔اب اس میں کاٹن یا سوتی کپڑے کی بنی ہوئی بتی داخل کریں۔بتی تیل می اچھی طرح ڈوب جائے تو اسے آگ لگائیں اور خوبصورت مدھم روشنی سے لطف اٹھائیں۔
کھانسی کے شربت کی بوتل
اگر کھانسی کے شربت کی شیشے کی بوتل خالی ہوجائے تو اسے پھینکنے کی بجائے دھو کررکھ لیںاور اس میں سرسوں کے تیل کو ڈال اس کے ڈھکن میں سوراخ کریں اور ڈھکن سے اچھی طرح بوتل کو بند کردیں۔اس کے بعد ڈھکن کے سوراخ سے بتی داخل کریں اور بھیگ جانے پر آگ بتی کو آگا لگا دیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …