Home » Pakistani Headlines » اگر وزیر اعظم کو پاکستان میں رکھنا ہے تو ہیرالڈ سٹور یہاں لے آو :عمران خان

اگر وزیر اعظم کو پاکستان میں رکھنا ہے تو ہیرالڈ سٹور یہاں لے آو :عمران خان

imran

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم کو پاکستان میں رکھنا ہے تو ہیرالڈ سٹور یہاں لے آﺅ،پرویز خٹک نے شریف برادران کی طرح اشتہاروں میں خود نمائی نہیں کی ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر عاطف خان پر کرپشن کے الزامات پر افسوس ہے ۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مثالی اصلاحات لا رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے کم بجٹ ملنے کے باوجود صحت کے بجٹ کو بڑھا کر 8ارب سے 25ارب روپے تک لے گئے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے 18لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہو گا اور ہر خاندان کو 2لاکھ 10ہزار کی انشور نس ملے گی ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …