Home » Interesting News » ایران میں جوڑے کو مخلوط پارٹیاں کرونے پر ایسی سخت سزا کہ کسی کو توقع نہ تھی

ایران میں جوڑے کو مخلوط پارٹیاں کرونے پر ایسی سخت سزا کہ کسی کو توقع نہ تھی

iran

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی دارالحکومت میں ممنوعہ پارٹیاں منعقد کرنے والے امریکی نژاد ایرانی شہری اور اس کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جبکہ ایک اور جوڑے کو ممنوعہ پرستش گروپ قائم کرنے پر موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سزا پانے والوں کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں ، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والا شخص اور اس کی اہلیہ دارالحکومت میں واقع ایک آرٹ گیلری کے صاحب حیثیت مالک ہیں ۔ گزشتہ موسم گرما میں ان کی گرفتاری سے قبل اس آرٹ گیلری میں اشرافیہ اور غیر ملکی سفارتکاروں کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا تھا۔

 پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی کا کہنا تھا ” یہ کیس ایک خاتون اور مرد کے متعلق ہے جو شراب فراہم کرتے تھے اور غیر اخلاقی مخلوط پارٹیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔“ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شمالی تہران میں واقع بلڈنگ کے تہہ خانے سے 4 ہزار لیٹر شراب برآمد ہوئی تھی۔ مذکورہ جوڑے کا تعلق آتش پرست مذہب سے بتایا جاتا ہے ، جنہیں اپنی نجی محافل میں شراب کے استعمال کی اجازت ہے تاہم مسلمانوں کو شراب فراہم کرنا خلاف قانون ہے۔
سزائے موت پانے والے جوڑے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک پرستش گروپ قائم کر کے جنسی بے آخروی کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ انہیں فساد فی الارض کے مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …