Home » Pakistani Headlines » ”ایس ٹریکٹر ٹرالی نوں چپ کراﺅ یار“

”ایس ٹریکٹر ٹرالی نوں چپ کراﺅ یار“

sheren mazari and khawaja asif

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیریں مزاری کو ”ٹریکٹر ٹرالی“ قرار دیدیا جس پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور اس دوران شیریں مزاری نے بھی بولنا شروع کر دیا جس پر خواجہ آصف سیخ پاءہو گئے اور کہنے لگے کہ ”سپیکر صاحب! میری تقریر کے دوران بولنے والی آواز زنانہ کرا دیں“۔ انہوں نے بس اتنا ہی کہنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ یہ بھی کہہ دیا کہ ” سپیکر صاحب! ایس ٹریکٹر ٹرالی نوں چپ کراﺅ یار“۔

خواجہ آصف کے بیان پر شیریں مزاری نے شدید احتجاج کیا اور اپوزیشن کے دیگر اراکین نے بھی احتجاج کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شیریں مزاری کے لئے استعمال کئے گئے الفاظ کو اجلاس کی کارروائی سے حذف کرا دیاہے۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …