Home » Pakistani Headlines » ایشین پارلیمانی اسمبلی اجلاس،بھارت سمیت سی پیک پورے خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے:سپیکر ایاز صادق

ایشین پارلیمانی اسمبلی اجلاس،بھارت سمیت سی پیک پورے خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے:سپیکر ایاز صادق

c pack

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایشین پارلیمانی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت سی پیک پورے خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایشین پارلیمانی اسمبلی سے خطاب کے دوران سردار ایاز صادق نے کہاکہ پہلی پارلیمنٹ ہیں جس نے پائیدارترقی اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ بنایا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی کیلئے مل کر آگے بڑھناہوگا اورانسانی حقوق کو یقینی بنانا ہوگا، ہم نے کامیاب فوجی آپریشن کیے۔ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا اس وقت زیادہ متاثرہ خطہ ہے، جمہوری ملک ایک دوسرے کے خلاف نہیں لڑتے، انسانی حقوق اور جمہوریت کی مضبوطی ایشیا میں یقینی بناناہے، نیئر بخاری کو ایشین پارلیمنٹ کے نظریہ کاآرکیٹیک قرار دیاہے۔

 ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت سمیت 22 ممالک کے 70 سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ایشین پارلیمنٹ کا قیام ایجنڈے میں شامل ہے۔چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …