Home » Pakistani Headlines » ایم کیوایم کے کارکن سعید بھر م نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے

ایم کیوایم کے کارکن سعید بھر م نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے

mqmکراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سعید بھر م نے جے آئی ٹی کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سعید بھر م نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیاہے کہ انیس قائم خانی نے ذوالفقار مرزا ،شاہی سید اور آفاق احمد کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا ،شہر میں ٹارگٹ کلنگ کیلئے خفیہ کوڈ استعمال کیے جاتے تھے جیسا کہ کلاشنکوف کیلئے کمپیوٹر ،پستول کیلئے پنسل اور بارود کیلئے چنا کا کوڈ استعمال کیا جاتاتھا جبکہ راکٹ لانچر کو پائپ کا کوڈ دیا گیا تھا ۔
نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ سعید بھر م نے انکشاف کیا کہ آپریشن کے دوران 13ٹارگٹ کلرز بیرون ملک فرار ہو گئے ،ٹارگٹ کلرز دبئی ،ساوتھ افریقہ اور ملائیشیاءمیں روپوش ہیں ۔ملزم نے دوران تفیش قبضہ مافیا میں ملوث نو متحدہ رہنماﺅں کے نام بھی بتا دیئے ہیں ۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …