Home » Interesting News » ’ایک خاتون اور 6 ملازمین ‘ کام میں لاپرواہی پر چین میں چھ ملازمین کو ایسی انوکھی سزا دیدی گئی جس کی شائدمثال ڈھونڈنا ہی ناممکن ہو گیا

’ایک خاتون اور 6 ملازمین ‘ کام میں لاپرواہی پر چین میں چھ ملازمین کو ایسی انوکھی سزا دیدی گئی جس کی شائدمثال ڈھونڈنا ہی ناممکن ہو گیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کام میں غفلت و لاپروائی پر ملازمین کو سزا یا جرمانے کی روایت تو دنیا بھر میں پائی جاتی ہے لیکن گزشتہ دنوں چین کی ایک کمپنی کے ملازمین کو ایسی سزا ملنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے کہ دیکھ کر ہی آدمی کان پکڑ لے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو چینی صوبے ہیوبی کے شہر ژی چنگ کی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناقص کارکردگی کے حامل6 ملازمین کو قطار میں کھڑا کیا گیا ہوتا ہے اور خاتون منیجر باری باری ان سب کو تھپڑ مار رہی ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا باقی تمام سٹاف بھی پیچھے قطاروں میں کھڑا اپنے ان ساتھیوں کو تھپڑ کھاتے ہوئے دیکھ رہا ہوتا ہے۔ کمپنی کے ’ہو‘ نامی ملازم نے ویب سائٹ Huanqiu.com سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”ان ملازمین کو کمپنی ملازمین کی ماہانہ میٹنگ میں سزا دی گئی تھی۔ خاتون منیجر نے ایجنٹس سے کہا کہ وہ اپنی ناقص کارکردگی پر سزا تجویز کریں، جس پر ان تمام لوگوں نے کہا کہ آپ ہمیں تھپڑ ماریں۔ اس تجویز پر ہماری ژینگ نامی منیجر نے باری باری ان تمام لوگوں کو تھپڑ رسید کیے۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …