Home » Interesting News » ایک شکی مزاج بیوی نے پورے محلے کو مصیبت میں ڈال دیا، پولیس نے سب لوگوں کو گھروں سے نکال لیا کیونکہ۔۔۔

ایک شکی مزاج بیوی نے پورے محلے کو مصیبت میں ڈال دیا، پولیس نے سب لوگوں کو گھروں سے نکال لیا کیونکہ۔۔۔

hangama

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہر لیڈز میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر کو اپنی گاڑی کے نیچے ایک پراسرار ڈیوائس چپکا نظر آیا تو وہ سمجھا کہ اس کی گاڑی کے نیچے بم لگادیا گیا ہے، لیکن حقیقت سامنے آئی تو پتہ چلا کہ یہ تو بم سے بھی زیادہ خطرناک چیز تھی۔ اخبار دی مرر کے مطابق ویسٹ یارک شائر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریٹائرڈ فوجی افسر کی گاڑی کے نیچے مشکوک ڈیوائس پائی گئی ہے۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مشکوک ڈیوائس کو ہٹانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ چونکہ گاڑی کا مالک ایک اعلیٰ فوجی عہدے پر تعینات رہ چکا تھا لہٰذا پولیس کو خدشہ تھا کہ دہشت گردوں نے اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ خطرناک صورتحال کے پیش نظر گاڑی کے اردگرد موجود گھروں کو خالی کروا لیا گیا اور وزارت دفاع سے خصوصی ماہرین کو بھی طلب کرلیا گیا۔

جب یہ ہنگامہ خیز صورتحال اپنے عروج پر تھی تو گاڑی کے مالک سابقہ فوجی افسر کی اہلیہ نے ایک ایسا انکشاف کردیا کہ سب کے سب حیران رہ گئے۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کی جاسوسی کے لئے ان کی گاڑی کے نیچے جی پی ایس ٹریکر ڈیوائس نصب کیا تھا۔ اس انکشاف کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جان میں جان آئی اور انہوں نے علاقے کے لوگوں کو بھی پرسکون ہوجانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔
اصل حقیقت سامنے آنے پر سب نے سکھ کا سانس لیا البتہ سابق فوجی افسر یہ جان کر خاصے گھبرائے ہوئے نظرآئے کہ ان کی اہلیہ ان کی جاسوسی کررہی تھیں اور نجانے کیا کیا جان چکی تھیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …