Home » Interesting News » باغ کی سیر کو جانے والے جوڑے کو ایک ایسی آسمانی چیز نے جالیا کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

باغ کی سیر کو جانے والے جوڑے کو ایک ایسی آسمانی چیز نے جالیا کہ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

asmani

کوالا لمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیاءکے ایک پارک میں جاگنگ کرتے ہوئے بدقسمت جوڑے کو آسمانی بجلی کے حملے نے آن لیا اور دونوں اس لرزہ خیز واقعے میں لقمہ اجل بن گئے۔ سٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 59 سالہ ژی بونکو اور ان کی اہلیہ 577 سالہ مادام اوئی لی شین پشانگ جایہ شہر کے ایک پارک میں جاگنگ کررہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی کرگئی۔

مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں دونوں میاں بیوی جاگنگ ٹریک کے پاس اوندھے منہ گرے نظر آتے ہیں، جبکہ جاگنگ ٹریک کے اکھڑے ہوئے پتھر دوردور تک بکھرے نظر آتے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب بجلی کی دل دہلا دینے والی کڑک سنائی دی تو انہیں جاگنگ کرتے جوڑے کی ایک بلند چیخ کی آواز آئی اور پھر اگلے ہی لمحے وہ زمین پر بے حس و حرکت پڑے تھے۔ عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ جس وقت بجلی گری اس وقت آسمان صاف تھا۔ نہ بادل نہ بارش، اور ایسی صورت میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک جوڑے کی موت کے واقعے نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلاءکر دیا ہے۔

 #paksa
#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …