Home » Interesting News » برطانیہ میں اساتذہ کی عیاشی ہوگئی، اب ایک ایک سال کی چھٹیاں وہ بھی تنخواہ سمیت، آخر کیوں؟ جان کر آپ کہیں گے یہ پاکستان میں بھی ہونا چاہیے

برطانیہ میں اساتذہ کی عیاشی ہوگئی، اب ایک ایک سال کی چھٹیاں وہ بھی تنخواہ سمیت، آخر کیوں؟ جان کر آپ کہیں گے یہ پاکستان میں بھی ہونا چاہیے

لندن(نیوز ڈیسک) ایک بیچارے ہمارے اساتذہ ہیں جو سال بھر کام بھی کرتے ہیں اور پھر تنخواہوں کے لئے سڑکوں پر احتجاج بھی کرتے ہیں اور دوسری جانب برطانوی اساتذہ کی خوش قسمتی دیکھئے کہ سال کی چھٹی بھی ملے گی اور ساتھ پوری تنخواہ بھی۔

میل آن لائن کے مطابق برطانوی ایجوکیشن سیکرٹری کی جانب سے یہ اعلان متوقع ہے کہ تعلیم کے شعبے کو مزید دلکش بنانے کے لئے اساتذہ کو ایک سال کی چھٹی مل سکے گی جس کے دوران وہ کسی دیگر شعبے میں جا سکتے ہیں یا تحقیقاتی کام کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 78کروڑ پاکستانی روپے) کا فنڈ قائم کیا جارہا ہے جو ایک سالہ چھٹی پر جانے والے ٹیچرز کو بغیر کام کے تنخواہ دینے کے لئے استعمال ہوگا۔

ایک سالہ چھٹی کی سہولت ان اساتذہ کو حاصل ہوگی جن کا تجربہ 10 سال سے زائد ہوگا۔ ان سے توقع کی جائے گی کہ طویل چھٹی کے دوران وہ کوئی ایسا کام کریں گے جو تعلیمی شعبے میں ان کی کارکردگی کو بڑھائے اور تعلیم کے شعبے کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ چھٹی لینے سے قبل انہیں شعبہ تعلیم کے سامنے وضاحت کرنا ہوگی کہ چھٹی کے دوران کسی دوسرے شعبے میں ان کا کام طالبعلموں کے لئے کس طرح فائدہ مند ثابت ہوگا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …