Home » Interesting News » برطانیہ نے زیادہ ویزہ درخواستیں کس ملک کی مسترد کیں اور پاکستان کا نمبر کیا ہے ؟تفصیلات سامنے آ گئی

برطانیہ نے زیادہ ویزہ درخواستیں کس ملک کی مسترد کیں اور پاکستان کا نمبر کیا ہے ؟تفصیلات سامنے آ گئی

news-1448710450-4892_large

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر سے صاحب حیثیت لوگ مختلف ممالک میں سیر وتفریح کے لیے جاتے ہیں اور ان لوگوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں لیکن انکشاف ہواہے کہ 2013ءاور 2014کے درمیان سب سے زیادہ جن ممالک کے شہریوں کی درخواست مسترد ہوئیں ، ان میں پاکستان سرفہرست ہے ۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے روایتی حریف بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش اور چین کے شہریوں کی ویزہ درخواستیں بہت ہی کم مسترد کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی ہوم آفس کے اعدادوشمار کے مطابق 2013ءمیں 27ہزار102ویزہ درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ 2014ءمیں 36فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں رد کر دی گئی۔ لارڈ نذیر احمد نے سب سے زیادہ پاکستانی شہریوں کی ویزہ درخواستیں رد کئے جانے سے متعلق ہوم آفس سے سوال کیا تو بتایا گیا کہ برطانیہ نے 2013ءمیں 89فیصد بھارتیوں کو ویزے دیئے جبکہ دس فیصد کی درخواستیں رد کی گئیں ۔

ہوم آفس نے مزید بتایا کہ 2013ءمیں بنگلہ دیش کے شہریوں کی 29فیصد اور 2014ءمیں 34فیصد کو ویزے دینے سے انکار کیا گیا جبکہ ان دو برسوں کے دوران چین کے صرف چار فیصد شہریوں کو ویزہ دینے سے انکار کیا گیا اور 96فیصد چینی باشندوں کو ویزہ دیا گیا ۔ لارڈ نذیر نے پاکستان کی سب سے زیادہ ویزہ درخواستیں رد کئے جانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کئے جانے کی شرح بنگلہ دیش سے بھی زیادہ ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئےمعاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا اعلان بھی کیا ۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …