Home » Interesting News » بظاہر آسیب زدہ نظر آنے والے گھر میں ہمسائے ہمت کرکے گھس گئے، اندر فرش اور دیواروں پر ایسا منظر کہ دیکھ کر سانس لینا بھی بھول گئے، اس گھر میں دراصل کیا ہوا تھ؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

بظاہر آسیب زدہ نظر آنے والے گھر میں ہمسائے ہمت کرکے گھس گئے، اندر فرش اور دیواروں پر ایسا منظر کہ دیکھ کر سانس لینا بھی بھول گئے، اس گھر میں دراصل کیا ہوا تھ؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

aseeb

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں طویل مدت سے ویران پڑے ایک گھر کے اندر ہمسایوں کو ایسا منظر دیکھنے کو ملا کہ بیچاروں کے ہوش ہی اُڑ گئے۔ اخبار ڈیلی سٹار کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر ایشر بے بی نامی صارف نے اس ویران گھر کے اندر کے پراسرار مناظر کی تصاویر پوسٹ کیں تو انہیں دیکھنے والے بھی حیرت اور خوف میں مبتلا ہو گئے۔
تصاویر پوسٹ کرنے والی لڑکی نے بتایا کہ یہ گھر ان کی ایک سہیلی کے گھر کے قریب واقع ہے۔ وہ چند سہیلیاں اکٹھی ہو کر اس گھر کے اندر ایک نظر ڈالنے کیلئے گئی تھیں۔ اس گھر کا ایک حصہ تو انتہائی خستہ حالت میں اور گرد سے اٹا ہوا تھا، جیسا کہ ایک ویران گھر کو ہونا چاہئیے تھا، لیکن دوسرے حصے کی دیواروں پر ایک انتہائی پر اسرار منظر نظر آرہا تھا۔ یہاں دیواروں پر کسی چیز کو شمار کرنے کیلئے سرخ رنگ کے نشانات بنائے گئے تھے، جبکہ فرش ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریروں سے اٹا پڑا تھا۔ یہ تحریریں کسی نفسیاتی مریض کی تخلیق محسوس ہوتی تھیں۔ ایک کونے میں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی لگا تھا جس کا رخ فرش پر بکھری سینکڑوں تحریروں کی طرف تھا۔

تصاویر پوسٹ کرنے والی لڑکی کاکہنا ہے کہ مدت سے بند پڑے گھر میں یہ منظر دیکھ کر وہ انتہائی خوفزدہ ہو گئی اور بمشکل چند تصاویر بنا کر باہر آگئی۔ اس کا کہنا ہے کہ باہر آنے کے بعد بھی تقریباً ایک گھنٹے تک اس کا جسم خوف سے کانپتا رہا۔ جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں تو انہیں دیکھنے والے بھی حیرت اور خوف میں مبتلا ہو گئے، لیکن پھر کچھ انٹرنیٹ صارفین نے اس معمے کی حقیقت کا سراغ لگا ہی لیا۔

معاملے کی تحقیق کرنے والوں نے انکشاف کیا کہ اتفاق سے یہ وہی جگہ ہے جہاں ایک سال قبل گلوکارہ ثریا نے اپنا گانا ”آئی ایم سٹل ہیئر“فلمایا تھا اور اس میوزک وڈیو کی رکارڈنگ کیلئے ہی اس گھر کی دیواروں پر سرخ نشانات بنائے گئے اور فرش پر سینکڑوںتحریریں پھیلائی گئیں۔ یہ انکشاف ہونے پر انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے اور دلچسپ و عجیب تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صاحب نے گلوکارہ ثریا کیلئے لکھا،”جاﺅ اور تم نے جو کوڑا کرکٹ پھیلایا ہے اسے صاف کرو۔“ ایک اور شخص نے لکھا، ”اس کا گانا بھی اتنا ہی برا ہے جتنا کہ اس کا پھیلایا ہوا کوڑا کرکٹ۔ “

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …