Home » Interesting News » بلیاں دنیا میں کیسے پھیلیں ،واضح ہوگیا

بلیاں دنیا میں کیسے پھیلیں ،واضح ہوگیا

bilian

لندن (ویب ڈیسک) آج کی دنیا بلیوں کے بغیر تصور کرنا بھی انتہائی مشکل ہے تا ہم سوال یہ ہے کہ بلیاں دنیا بھر میں کیسے پھیلیں ، ایک نئی ڈی این اے تحقیق میں واضح ہوگیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تحقیق دانوں نے اپنی تحقیق کیلئے آثار قدیمہ کے 30 مقامات پر 15000 سال پرانی سے اٹھارویں صدی تک کی 200 بلیوں کے ڈی این اے تجزیئے کئے جس سے انکشاف ہوا کہ بلیوں کی آباد ی میں اضافے کے واضح ثبوت یورویشیا اور افریقا سے ملے جس کے مطابق ان کی فارمنگ کی گئی۔ بلیوں اور انسانوں میں تعلق بھی کئی ہزار سال پرانا ہے تاہم گھر میں پالتو بلیاں رکھنے کے آغاز کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں۔ پیرس میں جیکس موند انسٹیٹیوٹ کی ایوا ماریہ گیلگ نے سائنسی جریدے کو بتایا کہ ہم قدیم بلیوں کی تاریخ سے آگاہ نہیں ، ہم نہیں جانتے کہ ان کی نسل کا آغاز کہاں سے ہوا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …