Home » Interesting News » بلیو وہیل گیم کے بعد اب والدین کے لئے سردرد بننے کے لئے ڈیوڈرنٹ چیلنج میدان میں آگیا، اس سے کیا ہوتا ہے اور بچے کیسے زخمی ہوجاتے ہیں؟ جانئے

بلیو وہیل گیم کے بعد اب والدین کے لئے سردرد بننے کے لئے ڈیوڈرنٹ چیلنج میدان میں آگیا، اس سے کیا ہوتا ہے اور بچے کیسے زخمی ہوجاتے ہیں؟ جانئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سکولوں میں بچے کئی طرح کے کھیل کھیلتے ہیں لیکن اب برطانیہ کے سکولوں میں ایک ایسا خوفناک کھیل بے حد مقبول ہو رہا ہے کہ جس کا سوچ کر ہی بڑے خوفزدہ ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس کھیل کا نام ’ڈیوڈورنٹ چیلنج‘ (Deodorant Challenge)ہے۔ اس کھیل میں بچے ڈیوڈورنٹ (باڈی سپرے)لیتے ہیں اور اسے چند انچ کے فاصلے سے اپنے بازو یا جسم کے کسی دیگر حصے پر مسلسل چھڑکتے رہتے ہیں۔ جو بچہ زیادہ وقت کے لیے اپنے جسم پر ڈیوڈورنٹ چھڑکتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔

جسم پر مسلسل ڈیوڈورنٹ چھڑکنے سے شدید جلن ہوتی ہے، اس جگہ سے جلد ادھڑ جاتی ہے اور بسااوقات پھپھولا بن جاتا ہے جیسے آگ سے جلنے کے باعث بنتا ہے۔ اس زخم کا نشان کبھی نہ جانے والا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں والدین اس نئے کھیل پر انتہائی متفکر ہیں۔ برطانوی شہر برسٹل کی رہائشی خاتون ایلی پریسکاٹ کا کہنا ہے کہ ”میری بیٹی اس کھیل میں اپنے دونوں بازوﺅں اور پنڈلیوں پر کئی زخم کروا بیٹھی ہے۔ یہ کھیل انتہائی خطرناک ہے۔ چونکہ بچے یہ کھیل زیادہ تر سکولوں میں ہی کھیلتے ہیں اس لیے انہیں اس سے باز رکھنے کے لیے سکولوں کی انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …