Home » Interesting News » بنک ڈکیتی کا مجرم اپنے انڈے سے پہچانا گیا، پولیس نے دھرلیا، یہ کیسا انڈہ تھا اور کہاں سے آیا تھا؟ جانئے

بنک ڈکیتی کا مجرم اپنے انڈے سے پہچانا گیا، پولیس نے دھرلیا، یہ کیسا انڈہ تھا اور کہاں سے آیا تھا؟ جانئے

فلوریڈا(نیوز ڈیسک)انڈے کی غذائی افادیت کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن انڈے کی مدد سے ڈاکو بھی پکڑا جا سکتا ہے، یہ کسی کو معلوم نہیں تھا۔ ارے جناب یہ کوئی مذاق نہیں ہے، امریکی پولیس نے واقعی ایک انڈے کی مدد سے بینک ڈکیتی کرنے والے مجرم کو پکڑ لیا ہے۔

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق فلوریڈا شہر میں نارتھ مین سٹریٹ پر واقعہ کیپیٹل سٹی بینک میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا اور ڈاکو فرار ہو گیا تھا۔ بینک ملازمین نے بتایا کہ لمبی جیکٹ پہنے ہوئے ایک شخص نے ایک کیشئیر کو دھمکی دے کر اس سے رقم لی اور فرار ہو گیا۔ فوری طور پر پولیس کو اس واقعے کی اطلاع کر دی گئی اور قریبی علاقے میں ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔ اس دوران ایک جگہ پولیس کو ایک لاوارث جیکٹ مل گئی جو اسی طرح کی تھی جس کا ذکر عینی شاہدین کے بیانات میں کیا گیا تھا البتہ اس کی جیب سے ایک ابلے انڈے کے سوا کچھ برآمد نا ہوا۔

پولیس کو قریب ہی واقع ایک فلاحی مرکز کے بارے معلوم ہوا جہاں بے گھر افراد کو کھانا تقسیم کیا جاتا تھا۔ اہلکار وہاں گئے ور معلوم کیا کہ صبح بے گھر افراد کو کس قسم کا کھانا تقسیم گیا گیا تھا۔ انہیں معلوم ہوا کہ صبح کے وقت بے گھر افراد کو ناشتے کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے دئیے گئے تھے۔ تب پولیس کو یقین ہو گیا کہ قریبی علاقے سے ملنے والی جیکٹ یقیناًکسی بے گھر شخص کی ہے جس نے صبح اسی فلاحی مرکز سے ناشتہ لیا ہو گا۔ جب ملزم کی جیکٹ فلاحی مرکز کی انتظامیہ کو دکھائی گئی اور اس کا حلیہ بیان کیا گیا تو انہوں نے بھی اس کی پہچان کر لی، البتہ وہ ڈکیتی کے بعد روپوش ہو چکا تھا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی شناخت معلوم ہو چکی ہے لہٰذا اب اس کی تلاش زیادہ مشکل ثابت نہیں ہو گی اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ یقیناً یہ پکڑا جائے گا، اور تب ہی اسے احساس ہو گا کہ انڈہ جیب میں رکھ کر واردات کرنے کی بجائے کھا کر واردات کرنا اس کے حق میں بہتر ثابت ہوتا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …