Home » Sports News » بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں افغانستان کو 7 رنز سے شکست دے دی، شکیب الحسن بہترین کھلاڑی قرار

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں افغانستان کو 7 رنز سے شکست دے دی، شکیب الحسن بہترین کھلاڑی قرار

beng

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے ہوم سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان کو سخت مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی جبکہ بہترین آل راو¿نڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے جبکہ اننگز کی آخری گیند پر اس کا آخری کھلاڑی آو¿ٹ ہوا۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تمیم اقبال 80 رنز بنا کر ٹاپ سکورر ہے جبکہ محمد اللہ نے 62، شکیب الحسن نے 48 اور عمر القیس نے 37 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے دولت زردان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ علاوہ ازیں محمد نبی اور راشد خان نے 2، 2 جبکہ نوین الحق اور میر ویس اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو گھر بھیجا۔

بنگلہ دیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 258 رنز ہی بناپائی اور میچ کی آخری گیند پر اس کا بھی آخری کھلاڑی آو¿ٹ ہوگیا۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شہیدی نے شاندار اننگز کھیل کر 72 جبکہ رحمت شاہ نے 71 رنز بنائے جبکہ محمد شہزاد نے 31 اور محمد نبی نے 30 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 4 افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بہترین بولر رہے جبکہ مشرفی مرتضیٰ اور شکیب الحسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ علاوہ ازیں روبیل حسین اور تیج الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی شعبوں میں بہترین کارکردگی کی بدولت بنگال ٹائیگرز نے یہ میچ 7 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی جبکہ 48 رنز بنانے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر سٹار آل راو¿نڈر شکیب الحسن مین آف میچ قرار پائے۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …