Home » Pakistani Headlines » بچی کیساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا،کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،چیف جسٹس کے اسما قتل ازخود نوٹس میں ریمارکس

بچی کیساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا،کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،چیف جسٹس کے اسما قتل ازخود نوٹس میں ریمارکس

اسلام آباد( پاکستان )اسما قتل ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے،بچی کےساتھ اتنابڑاواقعہ ہوگیااورکوئی پیشرفت نہیں ہوئی،خیبرپختونخواکی فورس کتنی اچھی ہے؟،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسماقتل ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت آئی جی خیبرپختونخواعدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ خیبرپختونخواکی فورس کتنی اچھی ہے؟،کیوں نہ ازخودنوٹس واپس لے لیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ازخودنوٹس آپ کیلئے نہیں، شہریوں کیلئے لئے جاتے ہیں۔سیکیورٹی کی فراہمی پولیس کی ذمہ داری ہے،بچی کےساتھ اتنابڑاواقعہ ہوگیااورکوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

عدالت نے کی کے پی پولیس کورپورٹ جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی اورہدایت کی ہے کہ پنجاب فرانزک لیب کے پی پولیس کوجلدرپورٹ فراہم کرے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی ۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …