Home » Interesting News » بڑھاپے میں آپ کو کونسی بیماری ہوگی، آپ کی بیگم سے متعلق ایک بات اس مشکل ترین سوال کا جواب دے سکتی ہے ، سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کردیا

بڑھاپے میں آپ کو کونسی بیماری ہوگی، آپ کی بیگم سے متعلق ایک بات اس مشکل ترین سوال کا جواب دے سکتی ہے ، سائنسدانوں نے سب سے حیران کن انکشاف کردیا

begam

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ میاں بیوی کا باہمی لڑائی جھگڑا ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے مگر اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ میاں بیوی کا جھگڑا شوہر کو آئندہ زندگی میں درپیش آنے والی بیماریوں کی غمازی بھی کرتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی میاں بیوی کے 15منٹ کے جھگڑے کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ آج سے 20سال بعد شوہر کو کون سی بیماریاں لاحق ہوں گی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اپنی اس تحقیق کے لیے سائنسدان 1989ءسے 156شادی شدہ جوڑوں کے باہمی تعلق، لڑائی جھگڑوں اور اس عرصے کے دوران انہیں لاحق ہونے والی بیماریوں کی نگرانی کرتے رہے ہیں اور آج 27سالہ تحقیق کے بعد انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”میاں بیوی کے جھگڑنے کا انداز پیش گوئی کرتا ہے کہ آئندہ زندگی میں ان کو صحت کے کون سے مسائل لاحق ہوں گے۔مردوں میں جذبات اورصحت کا باہمی تعلق بہت نمایاں ہوتا ہے تاہم خواتین میں بعض بنیادی عناصر ان کی صحت کی بھی غمازی کرتے ہیں۔جو مرد اپنی بیویوں سے باآواز بلند جھگڑتے اور ان پر چیختے چلاتے ہیں ان کے آئندہ زندگی میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جبکہ جھگڑے کے دوران جن مردوں کے جذبات سرد پڑ جاتے ہیں، وہ خاموش ہو جاتے ہیں اور اپنی بیوی کو جواب نہیں دیتے وہ مستقبل میں کمر کے درد اور پٹھوں کے کھنچاﺅ جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی پروفیسرسربراہ کلاﺅڈیا ہاسے (Claudia Haase)کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی تحقیق میں میاں بیوی کے 15منٹ تک جاری رہنے والے جھگڑوں اور اس دوران ہونے والی تکرار کو مدنظر رکھا اور اب ہم میاں بیوی کی 15منٹ کی باہمی تکرار سن کر یہ بتا سکتے ہیں کہ آئندہ 20سال بعد شوہر کن بیماریوں میں مبتلا ہو گا۔جھگڑے ہر میاں بیوی کے درمیان ہوتے ہیںتاہم ہر میاں بیوی کے جھگڑنے کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہواہے کہ میاں بیوی کے یہ مختلف جذباتی روئیے طویل وقت کے بعد ان میں مختلف بیماریوں کی پیش گوئی کرتے ہیں۔“

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …