Home » Interesting News » بڑے ملک کا وہ حکمران جو ’مالی‘ کا کام کرتا ہے، جان کر ہمارے حکمرانوں کو شائد کچھ خیال آجائے

بڑے ملک کا وہ حکمران جو ’مالی‘ کا کام کرتا ہے، جان کر ہمارے حکمرانوں کو شائد کچھ خیال آجائے

mali

اوٹاوا (نیوز ڈیسک)دنیا میں اکثر حکمرانوں کے مال و دولت اور جاہ و جلال کا کوئی حد و حساب نہیں لیکن اسی دنیا میں ایک ایسا حکمران بھی موجود ہے جو عوام کی دولت پر عیاشی کرنے کی بجائے ایک مالی کے طور پر کام کرتا ہے اور نہ صرف ایک محنت کش کی زندگی گزار رہا ہے بلکہ اپنی کمائی بھی اپنے عوام پر خرچ کر رہاہے۔

خون پسینے کی کمائی سے گزر اوقات کرنے والا یہ حکمران مغربی گھانا کے آکان قبیلے کا بادشاہ ایرک مانو ہے، جو گزشتہ سال اپنی چھوٹی سی افریقی ریاست کا حکمران منتخب ہوا اور اب کینیڈا واپس پہنچ کر دوبارہ وہی کام شروع کردیا ہے جو وہ حکمران بننے سے پہلے کر رہا تھا۔ ایرک مانو جب 2012ءمیں کینیڈا آئے تو آکان قبیلے کے حکمران ان کے چچا تھے۔ وہ کینیڈا آکر گزر اوقات کے لئے مالی کا کام کرنے لگے۔ گزشتہ سال انہیں واپس افریقہ بلالیا گیا کیونکہ ان کے چچا کی وفات ہوچکی تھی، اور نئے حکمران کے طور پر ان کا انتخاب کرلیا گیا۔ وہ تخت نشین ہوگئے اور مملکت کا انتظام و انصرام بھی سنبھال لیا، لیکن چند ماہ اپنے ملک میں گزارنے کے بعد وہ دوبارہ کینیڈا آگئے اور اپنی نوکری دوبارہ شروع کردی۔

 mali
ایرک مانو کہتے ہیں کہ کینیڈا واپس آکر ناصرف وہ خود رقم کمارہے ہیں بلکہ انہوں نے ایک ادارہ قائم کیا ہے جو سارے ملک سے عطیات اکٹھے کرتا ہے۔ وہ یہ ساری رقم اکٹھی کرکے اپنے ملک لیجاتے ہیں تاکہ اپنے پسماندہ عوام کی حالت بہتر کرسکیں۔ ایرک مانو کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں کام کرنے کے دوران وہ اپنی مملکت کی بھی ہر لمحہ خبر رکھتے ہیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے تمام ضروری معاملات نمٹاتے ہیں۔ یعنی وہ دن بھر مالی کے طور پر کام کرتے ہیں اور شام ڈھلے انٹرنیٹ کے زریعے اپنے ملک کے معاملات سنبھال لیتے ہیں۔ وہ جب بھی اپنے وطن واپس جاتے ہیں تو ناصرف کینیڈا سے اکٹھی کی گئی بھاری رقم ساتھ لے کر جاتے ہیں بلکہ اپنے عوام کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور نئی نئی ایجادات کے تحفے بھی لے کر جاتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی ریاست کا ہر فرد ان سے محبت کرتا ہے اور ان کی وطن واپسی کا منتظر رہتا ہے۔

#paksa 
#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …