Home » Pakistani Headlines » بھارت، پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے: ہائی کمشنر عبدالباسط

بھارت، پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے: ہائی کمشنر عبدالباسط

commisnior

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت سے مذاکرات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے ہم برابری کی سطح پر بغیر شرائط کے مذاکرات چاہتے ہیں۔ پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا پڑے گا جبکہ بھارت 2 دفعہ اس بات پر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے اور بھارت کی طرف سے مسلسل ایسی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا ۔ کلبھوشن یادیو کامسئلہ انتہائی سنجیدہ ہے اس کے بعد بھی بہت سی گرفتاریاں ہوئی ہیں ۔ کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …