Home » Interesting News » بھارت، گاندھی کے قتل کی از سر نو تحقیقات کے لئے پٹیشن دائر

بھارت، گاندھی کے قتل کی از سر نو تحقیقات کے لئے پٹیشن دائر

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں ایک شخص نے اندرا گاندھی کے قتل کی از سر نو تحقیقات کیلئے پٹیشن دائر کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست گزار کا موقف ہے کہ امریکی کانگریس لائبریری کی دستاویز سے بڑی سازش کا پتہ چلتا ہے،یہ بھی دیکھیں کہ مقدمے کا فیصلہ ہوئے بغیر ملزم کو پھانسی کیوں دی؟ جس پر عدالت نے درخواست گزار کو مشورہ دیاکہ آپ دستاویز جمع کرادیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات بھارت میں ممنوع ہیں اور میں پکڑا جاوں گا۔بعد ازاں عدالت نے کہاکہ کسی اور دن اس موضوع پر بات کی جائے گی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …