Home » Interesting News » بھارتی خاتون نے مندر میں جاکر اپنی ہی زبان کاٹ ڈالی، اتنا خوفناک کام کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کوئی ایسا بھی کر سکتا ہے

بھارتی خاتون نے مندر میں جاکر اپنی ہی زبان کاٹ ڈالی، اتنا خوفناک کام کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ کوئی ایسا بھی کر سکتا ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے مندر میں جا کر اپنی زبان ہی کاٹ ڈالی اور اس ہولناک کام کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ 28سالہ شادی شدہ خاتون ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں واقع گاؤں نونیرا کی رہائشی ہے۔ اس نے ہندومت کے دیوتا ’’شیوا‘‘ کی بھینٹ چڑھانے کے لیے اپنی زبان کاٹی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ’’اس خاتون کا نام سیما بائی گوند ہے جو فرتو رام گوند نامی شخص کی بیوی ہے۔اس نے مندر میں جا کر ’شیولنگ‘ کے سامنے چاقو سے اپنی زبان کاٹ ڈالی اور دیوتا کو بھینٹ چڑھا دی۔‘‘ اس واقعے کے بعد سیما کو فوری طور پر مقامی ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی زبان سے بہتا خون روکنے کی سعی کی اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق سیما نے دیوتا سے کوئی منت مان رکھی تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنی زبان اس کی بھینٹ چڑھائی۔تاہم اس کی منت کی نوعیت سامنے نہیں آ سکی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …