Home » Pakistani Headlines » بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ، ملیحہ لودھی کو طلب کر لیا گیا

بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ، ملیحہ لودھی کو طلب کر لیا گیا

286706_78383542پاکستان نے ملکی سلامتی کیخلاف بھارتی سرگرمیوں اور مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد: بھارتی سرگرمیوں اور مداخلت کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ دفتر خارجہ میں ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل دونوں عالمی فورمز پر بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے جو وزیراعظم نواز شریف اور خارجہ امور کی ٹیم سے مشاورت کریں گی۔ اجلاس میں بی بی سی کی رپورٹ، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے لندن پولیس کو بیانات اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ بھارت کی جانب سے ایم کیو ایم کو فنڈنگ اور کارکنوں کو تربیت کے الزامات بی بی سی کی حالیہ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنماء طارق میر نے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ بھارت ایم کیو ایم کو فنڈنگ کرتا ہے۔ اجلاس میں پاکستانی علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …