Home » Interesting News » بھارتی مسلمان نوجوان نے ہندو محبوبہ کے والدین کے تحفظات دور کرنے کیلئے لڑکی سے 4مرتبہ شادی رچا لی

بھارتی مسلمان نوجوان نے ہندو محبوبہ کے والدین کے تحفظات دور کرنے کیلئے لڑکی سے 4مرتبہ شادی رچا لی

shadi

نئی دہلی : پسند کی شادی میں لڑکے کیلئے نہ صرف اپنے والدین کو راضی کرنا مشکل ہوتا ہے بلکہ لڑکی کے والدین کو قائل کرنا بھی چیلنج سے کم نہیں ہوتا اور اگر بات ہو مختلف مذاہب کی تو پھر یہ کام مزید دشوار ہو جاتا ہے تاہم بھارتی مسلمان نوجوان نے اسلام میں 4 شادی کی اجازت کے حوالے سے ہندو لڑکی کے والدین کے تحفظات دور کرنے کیلئے لڑکی سے 4مرتبہ شادی کر لی ۔

shadi

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مقیم فیض نامی نوجوان کو ہندو لڑکی (انکیت)سے محبت ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔انکیت نے والدین کے سامنے پسند کا اظہار کیا تو انہوں نے فیض کے مسلمان ہونے اور اسلام میں 4شادیوں کی اجازت کی بنیاد پر رشتے سے انکار کر دیا ۔

shadi

لڑکی کے والدین کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے فیض نے انکیت سے ہی4مرتبہ شادی کرنے کا وعدہ کر ڈالا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے ہاں کر دی ۔
لڑکی کے والدین کی ہاں اور شرائط کے مطابق جوڑے نے پہلے مندر میں جا کر شادی کی جس کے بعد دونوں نے سپیشل میرج ایکٹ کے تحت کورٹ میرج کیا ۔ یہ ایکٹ مسلمانوں کو 4شادیاں کرنے سے روکتا ہے ۔

shadi

اس کے بعد فیض اور انکیت نے مذہب اسلام کے مطابق نکاح کیا اورپھر گوا جا کر اپنے دوستوں کے ہجوم میں پھیرے لے لیے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …