Home » Pakistani Headlines » بھارتی مظالم کےخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

بھارتی مظالم کےخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

سری نگر(آن لائن) بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کئے جانے کےخلاف حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

شٹرڈاو¿ن ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مختلف شہروں میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روز 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کےخلاف حریت قیادت کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …