Home » Interesting News » بھارتی نوجوان نے شادی اور جہیز کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گھر رہنے والی کزن کو قتل کر دیا

بھارتی نوجوان نے شادی اور جہیز کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گھر رہنے والی کزن کو قتل کر دیا

jahez

جہیز کی لعنت نہ صرف شادی سے پہلے لڑکیوں کے والدین کیلئے درد سر بنتی ہے بلکہ شادی کے بعد بھی بہت سی خواتین کو اچھا جہیز نہ لانے پر تشدد اور ذہنی ازیت کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں لڑکے نے مبینہ طور پر شادی اور جہیز کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گھر رہنے والی 19سالہ کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

گلف نیوز کے مطابق بھارتی گاﺅ ں حسن پور کے رہائشی نوجوان نے اپنے گھر رہنے والی 19سالہ کزن کو شادی کے اخراجات سے پریشان ہو کر قتل کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، لڑکی اپنے والد کی وفات کے بعد 2008ءسے ملزم کے گھررہائش پزیر تھی اور ملزم کے والدین نے لڑکی کی شادی کے اخراجات اور جہیز وغیر ہ کی ذمہ داری اٹھا رکھی تھی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکا گھر کا واحد کفیل تھا اور اپنی کزن کی شادی اور جہیز کے اخراجات اس کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے جس کو لیکر چند روز قبل اس کا اپنی اہلیہ اور والدین سے جھگڑا بھی ہوا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پہلے چادر کی مدد سے لڑکی کا گلہ دبایا اور پھر اسے جان سے مارنے کیلئے منہ اور ناک کو کاٹ دیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر لڑکی کی لاش بیڈ پر پڑی تھی جس کی گردن اورہاتھوں پر زخموں کے نشانات موجود تھے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کو خودکشی کا روپ دینے کی کوشش کی مگر تفتیش کے دوران اس نے سچ اگل دیا اور اعتراف جرم کر لیا ۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …