Home » Interesting News » بھارت میں مریض کے دماغ سے 1.8 کلو کی رسولی نکال لی گئی، نیاریکارڈ قائم ہونے کا امکان

بھارت میں مریض کے دماغ سے 1.8 کلو کی رسولی نکال لی گئی، نیاریکارڈ قائم ہونے کا امکان

ممبئی(این این آئی)بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 31 سالہ شخص کے سر سےایک کلو 800 گرام وزنی برین ٹیومر یعنی دماغ میں رسولی نکالی ہے جو کہ ممکن ہے تاریخ میں کسی کے جسم سے نکالی گئی سب سے بڑی رسولی ہو۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سنت لال نامی اس شخص کا یہ آپریشن ممبئی کے نیئر ہسپتال میں کیا گیا اور اس میں 7 گھنٹے لگےتاہم اس کا اعلان اب تک اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ ڈاکٹروں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ آپریشن کامیاب ہوا ہے یا نہیں؟ہسپتال میں نیورو سرجری کے چیف ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے بتایا کہ اب معاملہ اب کی صحت یابی کا ہے مگر وہ خطرے سے باہر ہیں،مریض سنت لال ایک دکاندار اور اترپردیش میں رہتا ہے جبکہ گذشتہ3 سال سے وہ اس رسولی کے ساتھ زندگی گزار رہا تھا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ رسولی کی وجہ سے سنت لال اپنی بینائی کھو بیٹھے تھے اور انھیں امید ہے کہ مریض کی بینائی اب لوٹ آئے گی۔سنت لال کی بیوی نے بتایا کہ انھیں3 مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اس رسولی کا آپریشن نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر تریمورتی ندکرانی نے بتایا کہ ایسے کیسز انتہائی حساس ہوتے ہیں،سنت لال کے آپریشن میں انھیں 11 یونٹ خون لگانا پڑا اور سرجری کے بعد کئی روز تک انھیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …