Home » Sports News » ’بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان کو عالمی نمبر ون بنا دیا‘

’بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان کو عالمی نمبر ون بنا دیا‘

لاہور (پاکستان)بھارت کی نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست پاکستان کو ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر لے آئی ہے 
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سریز جاری ہے جس کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اس کا فائدہ ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پاکستان کو ہوا ۔پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ پہلے سے تنزلی کا شکار ہو کر 4پوائنٹس کی کمی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان 124پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہو  گیاہے ۔بھارت 118پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ ہے ۔
واضح رہے کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 53رنز سے شکست دے دی ہے

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …