Home » Interesting News » ’بھاگو داعش آگئی۔۔۔‘ یورپی شہر میں لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

’بھاگو داعش آگئی۔۔۔‘ یورپی شہر میں لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا

news-1448469902-8834_large

ٹیرانا(مانیٹرنگ ڈیسک)پیرس حملوں کے بعد داعش کا خوف یورپ ممالک میں اس قدر بڑھ چکا ہے کہ داعش کے شدت پسندوں کے مخصوص سیاہ لباس سے معمولی مشابہت رکھنے والالباس پہن کرکوئی بھی شخص سامنے آ جائے تو لوگوں پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایسا ہی منظر البانیہ کے دارالحکومت ٹیرانا میں دیکھنے میں آیا، جہاں البانیہ کی معروف گلوکارہ رونیلا حجاتی (Ronela Hajati) اپنے ایک گانے کی ویڈیو کے مناظر عکسبند کروا رہی تھی۔ تین چار گاڑیوں پر گلوکارہ کے ساتھ اور کئی فنکار و فنکارائیں بھی شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے اور ان سب نے داعش جیسا سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ انہیں دیکھ کر شہریوں نے دوڑیں لگا دیں اور سمجھے کہ شاید ان کے ملک میں داعش کے شدت پسند آ گئے ہیں۔

حواس باختہ شہریوں کی طرف سے پولیس سٹیشن میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا اور تھوڑے سے وقت میں پولیس کو درجنوں کالیں موصول ہوئیں۔ پولیس بھی فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی لیکن جب انہیں حقیقت حال سے آگاہی ہوئی تو ڈر کر بھاگنے والے شہریوں کو انتہائی خفگی کا سامنا کرنا پڑا۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ پولیس کو فون کال کرنے والوں میں البانیہ کی رکن پارلیمنٹ میلیسا ڈوڈا بھی شامل تھیں۔گلوکارہ نے اس شوٹنگ اور واقعے کی ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی ہے جسے صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ”ہم نے االہٰ دین اور علی بابا کے جیسا لباس پہن رکھا تھا۔ میں نہیں جانتی کہ لوگوں نے کیسے اسے داعش کے لباس سے مماثل سمجھ لیا۔ لوگوں کو پرسکون رہنا چاہیے۔ یہ صرف ایک ویڈیو تک جس کا مقصد محبت بانٹنا ہے، جنگ کرنا نہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …