Home » Interesting News » بیرون ملک چھٹیاں منانے کے بعد خاتون واپس اپنے گھر پہنچی تو ایسا منظر کہ دیکھ کر پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، وہاں کیا کام ہورہا تھا؟ کوئی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ ایسا بھی ممکن ہے

بیرون ملک چھٹیاں منانے کے بعد خاتون واپس اپنے گھر پہنچی تو ایسا منظر کہ دیکھ کر پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی، وہاں کیا کام ہورہا تھا؟ کوئی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ ایسا بھی ممکن ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی خاتون زندگی میں پہلی بار بیرون ملک چھٹیاں منانے گئی اور جب واپس گھر لوٹی تو ایسا منظر سامنے تھا کہ اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور اب اسے بے گھر ہونے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ویورٹری کی 45سالہ تانیا لیورٹی نے اپنا گھر ایک خاندان کو کرائے پر دیا اوراپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایشیائی ممالک میں کئی ماہ پر محیط چھٹیاں منانے چلی گئی۔ کچھ عرصے بعد اسے کرایہ ملنا بند ہو گیا جس پر اس نے اپنے بوائے فرینڈ کی ماں سے گھر جا کر صورتحال معلوم کرنے کو کہا۔
رپورٹ کے مطابق جب خاتون تانیا کے گھر پہنچی تو کسی نے دروازہ نہ کھولا۔ اس نے کھڑکی کی دراڑ سے اندر جھانکا تو اسے کچھ مشکوک سرگرمیوں کا شبہ ہوا جس کے بارے میں اس نے تانیا کو بتا دیا۔ تانیا نے فوری طور پر چھٹیاں منسوخ کیں اور واپس گھر پہنچ گئی۔ جب وہ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تو کیا دیکھتی ہے کہ اس کا گھر کباڑخانہ بنا ہوا تھا اور وہاں ہزاروں پاﺅنڈ مالیت کی بھنگ پڑی ہوئی تھی۔ تب اسے احساس ہوا کہ وہ غلطی سے جرائم پیشہ افراد کو اپنا گھر کرائے پر دے بیٹھی تھی جو اسے بھنگ اگانے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے گھر کے صحن میں اور اندر کمروں میں بھگ کے سینکڑوں پودے لگا رکھے تھے اور ان سے حاصل ہونے والی بھنگ کی گانٹھیں بنا کر ہر کمرے میں رکھی ہوئی تھیں۔اب پولیس نے تانیا کا گھر تحقیقات کے لیے سیل کر دیا ہے اور اسے خدشہ ہے کہ کہیں اسے بے گھر ہی نہ ہونا پڑ جائے۔تانیا کا کہنا تھا کہ ”ان جرائم پیشہ لوگوں نے میرے گھر میںاس قدر بھنگ اگا رکھی تھی جس سے سالانہ 8لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 12کروڑ 45لاکھ روپے) کی آمدنی ہو سکتی تھی۔“

 

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …