Home » Interesting News » بیوی نے اپنے شوہر کیلئے محبوبہ کا بندوبست کردیا اور اس بات پر ناراض ہونے کی بجائے ۔۔ ۔ ناقابل یقین خبرآگئی

بیوی نے اپنے شوہر کیلئے محبوبہ کا بندوبست کردیا اور اس بات پر ناراض ہونے کی بجائے ۔۔ ۔ ناقابل یقین خبرآگئی

لندن (نیوز ڈیسک) کوئی بھی شادی شدہ خاتون سوتن کو کسی ڈائن سے کم نہیں سمجھتی لیکن ایک برطانوی لڑکی نے اپنے شوہر کے لئے خود ہی ایک گرل فرینڈ ڈھونڈ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ دراصل جب آپ جانیں گے کہ اس لڑکی نے ایسا کیوں کیا تو یہ آپ کے لئے مزید حیرتناک انکشاف ہو گا۔ اپنے خاوند کو گرل فرینڈ ڈھونڈ کر دینے والی اس لڑکی کا کہناہے کہ ”مجھے اس بات سے کوئی پریشانی نہیں کیونکہ میں خود بھی ایک بوائے فرینڈ رکھتی ہوں۔“
ایڈ لشمن اور مایہ لشمن نامی اس جوڑے کا کہناہے کہ وہ کثیر الزوجیت پر یقین رکھتے ہیں، یعنی دونوں کی زندگی میں ایک سے زائدشریک حیات ہیں اور دونوں کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ مایہ کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا فلسفہ زوجیت ان کے ازدواجی تعلق کو مزید بہتر اور مضبوط بناتا ہے ۔ آئی ٹی وی کے پروگرام’دس مارننگ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈ کاکہناتھاکہ وہ بھی کچھ اسی طرح کے نظریات رکھتے ہیں تاہم شروع میں وہ اس بات پر خوش نہیں تھے کہ ان کی اہلیہ شادی کے بعد بھی بوائے فریند رکھناچاہتی تھی ۔
ایڈ نے اپنے ازدواجی سفر کے آغاز کے متعلق بتایاکہ”شروع میں یہ صورتحال میرے لیے پریشان کن تھی ، لیکن رفتہ رفتہ میں اس کا عادی ہوگیا ہوں۔ ہماری کچھ ایسے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی جو کثیرالزوجیت پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس طرز زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہم نے شادی کے بعد مختلف لوگوں سے رومانوی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ میں تو مایہ کے بوائے فرینڈ سے حسد نہیں کرتا اور مایہ کے بھی میری گرل فرینڈ کے بارے میں نظریات کچھ ایسے ہی ہیں۔ہم اپنے معاملات کو خفیہ نہیں رکھتے اور جب رومانوی ملاقاتوں کے لیے جاتے ہیں تو ایک دوسرے کو بتاتے ہیں۔ ہم کچھ بھی خفیہ نہیں رکھتے، یہ سب کھلی کتاب کی طرح ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …