Home » Interesting News » بیٹوں کی خواہش،بھارت میں2کروڑ 10لاکھ ان چاہی لڑکیوں کی پیدائش

بیٹوں کی خواہش،بھارت میں2کروڑ 10لاکھ ان چاہی لڑکیوں کی پیدائش

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں والدین میں بیٹیوں کی جگہ بیٹوں کی خواہش کے باعث ان چاہی لڑکیوں کی تعداد2 کروڑ10 لاکھ تک پہنچ گئی ۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق وزارتِ خزانہ کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بہت سے جوڑے اس وقت تک بچے پیدا کرتے ہیں جب تک ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش نہیں ہو جاتی۔رپورٹ مرتب کرنے والوں نے اسے من چاہی جنس کے لیے اسقاط حمل کے مقابلے میں ’نفیس طریقہ کار‘ قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار بھی کیا کہ اس سے لڑکیوں کے لیے وسائل کی کمی ہو سکتی ہے۔رپورٹ مرتب کرنے والوں کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ6 کروڑ 30 لاکھ خواتین انڈیا کی آبادی میں سے غائب ہیں کیونکہ بیٹوں کو ترجیح دینے کی وجہ سے من چاہی جنس کے لیے اسقاط حمل کروایا گیا اور لڑکوں کی دیکھ بھال زیادہ کی گئی۔پیدائش سے قبل بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے کیے جانے والا ٹیسٹ انڈیا میں غیرقانونی ہے لیکن اس کے باوجود یہ ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں اور اسی کی بنا کر من چاہی جنس کے لیے اسقاط حمل کروائے جاتے ہیں۔
ثقافتی اعتبار سے لڑکوں کو ترجیح دینے کی خواہشات اتنی بڑھ چکی ہیں کہ ایک اخبار نے بعض ایسے طریقہ کار بتائے ہیں جو سائنسی طور پر نہیں ملتے۔ ان طریقہ کار میں لڑکوں کی پیدائش کے لیے’’ مغرب کی جانب منہ کر کے سونا ‘‘اور ہفتے کے مخصوص ایام میں ’’ازدواجی فرائض کا انجام دینا‘‘ شامل ہے۔اکنامک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ کی ریاستوں میں 1200 بچے 7 سال کی عمر کے ہیں جبکہ اسی عمر کی صرف 1000 بچیاں ہیں

 

#paksa

#paksa.co.za

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …