Home » Interesting News » بیٹے کیلئے رشتے کی تلاش، باپ نے اخبار میں پورے صفحے کا اشتہار دے دیا، اس میں ایک بات ایسی لکھ دی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

بیٹے کیلئے رشتے کی تلاش، باپ نے اخبار میں پورے صفحے کا اشتہار دے دیا، اس میں ایک بات ایسی لکھ دی کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

posterنیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیاکے شہربیورلے ہلز کے ایک باپ نے اخبار میں اپنے بیٹے کے لیے رشتے کی تلاش کاایسا اشتہار دے دیا جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق 78سالہ آرتھر بروکس نے اپنے 48سالہ بزنس مین بیٹے بیرون بروکس کے رشتے کے لیے اخبار میں 900ڈالر (تقریباً 1لاکھ روپے) کے عوض پورے صفحے کا اشتہار دے ڈالا۔ اشتہار میں آرتھر نے لکھا کہ ”مجھے 34سے 38سالہ خاتون کی تلاش ہے جو خوبصورت، دراز قد اور متناسب جسم کی مالک ہو۔ ایسی خواتین کو ترجیح دی جائے گی جن کے ہاں گزشتہ شادیوں سے اولاد نہ ہو لیکن اگر اولاد ہو تو بھی قابل قبول ہے۔ خاتون بچہ پیدا کرنے کی خواہشمند ہو اور جلدازجلد ماں بننے کی صلاحیت رکھتی ہو اور گھر پر رہنے کو ترجیح دیتی ہو۔“ آرتھر نے یہیں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اشتہار میں خاتون کے سیاسی نظریات کی بھی شرط رکھ دی۔ اس نے لکھا کہ ”خاتون کا سیاسی طور پر کنزرویٹو ہونا لازمی ہے اور یہ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ جس خاتون نے ماضی میں اوباما کو ووٹ دیا ہے یا مستقبل میں ہیلری کلنٹن کو ووٹ دینا چاہتی ہے وہ رابطہ نہ کرے۔“ اخبار کے اس پورے صفحے کے اشتہار کی تصویر انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پھیل چکی ہے جہاں لوگ اس سے حظ اٹھا رہے ہیں اور طرح طرح کے کمنٹس دے رہے ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …