Home » Interesting News » بیگم سے 5 لاکھ مانگنے کے لئے شوہر نے اپنے ہی بچے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ کوئی باپ خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا

بیگم سے 5 لاکھ مانگنے کے لئے شوہر نے اپنے ہی بچے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ کوئی باپ خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کے لیے دنیا میں محفوظ ترین جگہ ماں باپ کی گود ہوتی ہے۔ وہ جب بھی کوئی خطرہ محسوس کرتا ہے تو دوڑ کر ماں یا باپ کی طرف بھاگتا ہے لیکن بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے رقم ہتھیانے کے لیے اپنے ہی بچے کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ کوئی باپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 35سالہ روی کمار نامی شخص نے اہلیہ سے رقم ہتھیانے کے لیے اپنے ہی 3سالہ بچے کو اغواءکر لیا۔ وہ صبح ساڑھے 10بجے گنیش نامی بچے کو پلے سکول چھوڑنے کے لیے نکلا اور کچھ دیر بعد ہی اپنی بیگم کو کال کرکے بتایا کہ کچھ اغواءکاروں نے اس پر حملہ کر دیا تھا اور وہ بچے کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اس نے بتایا کہ اغواءکاروں نے 5لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ تامل ایلکیا نامی خاتون نے اپنے زیورات اٹھائے اور لیجا کر فوری طور پر فروخت کر دیئے اور شوہر کے گھر آنے سے پہلے 5لاکھ کا انتظام کر دیا۔ روی آیا اور رقم لے کر چلا گیا۔ وہ بار بار اپنی بیوی کو فون کرکے بتاتا رہا کہ اغواءکاربار بار جگہ تبدیل کر رہے ہیں، تاکہ بیوی کو شک نہ گزرے۔ پھر چند گھنٹوں بعد وہ بچے کو لے کر گھر واپس آ گیا۔ شوہر کو بتائے بغیر تامل نے پولیس کو رپورٹ کر رکھی تھی۔ جب پولیس نے تحقیقات کیں تو اسے شبہ گزرا جس پر انہوں نے روی کمار کو گرفتار کرلیا، جس نے تفتیش میں سب کچھ اگل دیا۔روی کمار نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آنند نامی ایک شخص سے قرض لے رکھا تھا، وہ چکانے کے لیے اسے رقم کی اشد ضرورت تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ ڈرامہ کیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …