Home » Interesting News » تاج محل سے کئی گنا بڑا تاج محل بڑے اسلامی ملک میں بنانے کا فیصلہ، ایسی خصوصیات کہ بھارت شدید پریشانی میں مبتلا ہوگیا

تاج محل سے کئی گنا بڑا تاج محل بڑے اسلامی ملک میں بنانے کا فیصلہ، ایسی خصوصیات کہ بھارت شدید پریشانی میں مبتلا ہوگیا

news-1451489153-1804_large

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) چار صدیاں قبل مغل بادشاہ شاہجہان نے دریائے جمنا کے کنارے تاج محل کی صورت میں محبت کی ایک ایسی نشانی تعمیر کی کہ جس کا دنیا میں کوئی ثانی آج تک سامنے نہیں آیا، اور بھارت اس پر اتراتا تھکتا نہیں، مگر اب دبئی میں ایک ایسا شاہکار تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں کہ جس کے سامنے آگرہ کے تاج محل کی شان و شوکت بھی ماند پڑ جائے گی۔

یہ نئی عمارت ”تاج عریبیہ“ کہلائے گی اور آگرہ میں واقع تاج محل سے یہ دو گنا بڑی ہوگی۔ اس عمارت کو شاہجہان کے تاج محل کی شبیہہ قرار دیا جارہا ہے، مگر یہ پراجیکٹ تخلیق کرنے والی کمپنی لنکس گلوبل گروپ کا کہنا ہے کہ تاج عریبیہ بھارت میں واقع تاج محل کی نقل نہیں ہوگا بلکہ یہ اس سے دو گنا بڑی ایسی عمارت ہوگی کہ جس کی اپنی منفرد اور لاثانی خصوصیات ہوں گی۔ 20 ایکڑ پر محیط یہ شاندار عمارت فیلکن سٹی آف ونڈرز میں تعمیر کی جائے گی اور اس کے اندر ایک فائیوسٹار ہوٹل، اقامتی اور خدماتی اپارٹمنٹس، دکانیں، بوتیک ،آرکیڈ اور ضیافت خانے بھی تعمیر کئے جائیں گے، جن میں ہزاروں مہمانوں کی گنجائش ہوگی۔
نئے تاج محل کی ایک منفرد خوبی یہ ہوگی کہ مخصوص روشنیوں کے استعمال سے رات کے وقت یہ چاندنی میں نہایا ہوا نظر آئے گا اور اس کے دمکتے ہوئے حسن کا نظارہ کئی میلوں سے بھی کیا جاسکے گا۔ فیلکن سٹی آف ونڈرز میں دنیا بھر کے کئی بڑے عجوبوں کو نئے انداز میں بنایا جارہا ہے، جن میں عظیم دیوار چین، بابل کے معلق باغات اور مصر کے اہرام بھی شامل ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …