Home » Interesting News » تارا مسیح کے جلاد نواسے نے زیادہ ترپھانسیاں علی الصبح دینے کی وجہ بتادی

تارا مسیح کے جلاد نواسے نے زیادہ ترپھانسیاں علی الصبح دینے کی وجہ بتادی

jalad

لاہور(خصوصی رپورٹ) عمومی طورپر یہ سوال سامنے آتاہے کہ زیادہ ترپھانسیاں علی الصبح ہی کیوں دی جاتی ہیں اور اب اس کا جواب ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے تارامسیح کے جلاد نواسے نے دیدیا۔
روزنامہ پاکستان کیساتھ خصوصی نشست میں نبیل مسیح نے بتایاکہ علی الصبح پھانسی دینے کی کوئی خاص وجہ نہیں ، حالیہ عرصے میں شروع ہونیوالے سلسلے میں کئی دہشتگردوں کو دن کے اوقات یا رات کو بھی پھانسیاں دی گئیں لیکن صبح پھانسی دینے کا مطلب یہ ہوتاہے کہ اس وقت جیل میں دیگر قیدی سوئے ہوتے ہیں ، پوری جیل سکون میں ہوتی ہے اور اسی وقت پھانسی دے کر لاش ورثاءکے حوالے کردی جاتی ہے تاکہ قیدیوں میں بے چینی نہ پھیلے اور کاروباردنیا شروع ہونے سے قبل ہی جسد خاکی کو ورثاءاپنے گھر منتقل کرسکیں ۔

یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سردیوں اور گرمیوں میں پھانسی دینے کے اوقات میں ایک گھنٹے کا فرق ہے ، سردیوں میں عمومی طورپر ایک گھنٹہ لیٹ جبکہ گرمیوں میں ایک گھنٹہ جلدی پھانسی دی جاتی ہے کیونکہ دن جلدی شروع ہوجاتاہے ۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …