Home » Pakistani Headlines » تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،علماءکرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے: طارق فضل چوہدری

تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ،علماءکرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے: طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاکستان) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس پر علماءکرام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ پر امن طریقے سے مسئلے کو حل کیا جائے اور دھرنا ختم کرایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہی ہے۔ تحریک لبیک کے علماءکرام نے اس کمیٹی سے ملاقات بھی کی جس میں علماءکرام نے اس کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …